لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔حمزہ شہباز نجی کمپنی کی پروازکیو آر 628 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے اور اپنی رہائشگاہ کی طرف روانہ ہو گئے۔حمزہ شہباز تین فروری کو لندن روانہ ہوئے تھے اور انہیں عدالت کے حکم کے مطابق دس روز میں واپس آنا تھا تاہم اپنی نو مولود بیٹی کی علالت کی وجہ سے انہیں قیام میں توسیع کرنا پڑی اور اس سلسلہ میں اجازت کے لئے عدالت میں باضابطہ درخواست بھی جمع کرائی گئی۔
حمزہ