لاہور ( نمائندہ خصوصی) اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آپریشن کیا اور آگ پر قابو پالیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران نعشیں ملیں مرنے والوں میں 35سال کا منظور اور 32سال کی نازیہ شامل ہے ، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
آتشزدگی
اقبال ٹاﺅن، گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق
Feb 26, 2019