راولپنڈی (جنرل رپورٹر) کشمیری اور پاکستانیون کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے انتخابی مقاصد کے لئے پورے برصغیر میں تباہی اور بربادی پھیلانا چاہتے ہیں ،اگر بھارت نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو کشمیری اور پاکستانی عوام 1965 کی جنگ کی یاد تازہ کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی کے صدر حافظ محمد حسین نے ادارہ نور العرفان میں ’’نوائے وقت‘‘کے سابق سینئر سٹاف رپورٹر اور ممتاز صحافی سلطان سکندرکے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں کیاجس میں انہوں نے سلطان سکندر کی اعلیٰ خدمات کا تذکرہ کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ،عشائیہ میں مفتی طارق محمود نقشبندی،نورالمصطفیٰ نورانی اور علامہ سہیل عباس سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
ممتاز صحافی سلطان سکندر کے اعزاز میں عشائیہ
Feb 26, 2019