لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستانی خاتون ماہر فلکیات نے انٹارکٹیکا کا سفر کرکے سرد ترین براعظم تک جانے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا، لاہور سے تعلق رکھنے والی طیبہ ظفر وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں ہوم ورڈ بائونڈ پروگرام کے تحت منتخب کیا گیاتھا، ہوم ورڈ بائونڈ پروگرام2018اور 2019ء کے تحت 26ممالک سے 80خواتین منتخب ہوئیں جن میں واحد پاکستانی طیبہ ظفر شامل تھیں، اس پروگرام میں دنیا بھر سے سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے وابستہ خواتین ماہرین کو برفیلے براعظم انٹارکٹیکالے جایا گیا اور اس کا مقصد خواتین کے اعتماد میں اضافہ اور ان میں رہنمائی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ، ڈاکٹر طیبہ اس کے ایچ پی تھری پروگرام کا حصہ بنی ہیں۔