اروناچل پردیش(آئی ا ین پی ) اروناچل پردیش میں شیڈول ٹرائبز سے تعلق رکھنے والے 6طبقوں کے لوگوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ (پی آر سی )جاری کئے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ کے دوران 2افراد ہلاک ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے گزشتہ روز نائب وزیر اعلی کی نجی رہائش اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیاتھا۔آج مظاہرین نے پولیس پر پتھرا شروع کردیا جس میں 24پولیس اہلکار سمیت 35افراد زخمی ہوگئے۔پورے علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل اور دفعہ 144نافذ کردیا گیا۔حالات کنٹرول کرنے کیلئے بارڈر سیکیورٹی فورس کے دستے تعینات کردیئے گئے۔ وزیر اعلی پیما کھانو نے واقعہ میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس پر تشدد ہنگاموں کے پیچھے کسی غیر سماجی طاقت کا ہاتھ ہے کیونکہ اروناچل پردیش ایک پرامن ریاست ہے۔
اروناچل پردیش،پرتشددہنگامے جاری،2 افراد ہلاک،فوج تعینات
Feb 26, 2019