پشاور(بیورورپورٹ)آل فاٹاخاصہ دارفورس اورلیویزاہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، قیادت صوبیدارمیجرسیدجلال، صوبیدارمظہرآفریدی اوردیگرکرہے تھے،مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاُٹھارکھے تھے جس پران کے حق میں مطالبات درج تھے۔اس موقع پران کاکہناتھاکہ خاصہ داراورلیویزاہلکاروں کی ملک کیلئے سوسالہ خدمات ہیں،سابق آئی جی کو22نکاتی ایجنڈادیاتھاجس میں واضح الفاظ میں لکھاتھاکہ خاصہ دارفورس کوپولیس میں ضم کیا،جبری ریٹائر منٹ ختم کی جائے۔