پاکستان نے بھارتی دراندازی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر تے ہوئے بالاکوٹ کے نزدیک مبینہ دہشت گردکیمپ کوٹارگٹ کرنیکابھارتی دعویٰ مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا ۔ منگل کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور آزاد کشمیر میں دراندازی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جو تین گھنٹے تک جاری رہا ۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت اعلی سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں بھارتی دراندازی کی بعد کی صورتحال پر جائزہ لیے جانے کے ساتھ وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی جبکہ عسکری قیادت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بھارتی فضائی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے رابطے کریں گے۔ اجلاس میں یہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے مشترکہ اجلاس آج بلا نے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج اور قوم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہے۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جواب کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔اعلامیے کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے بروقت جوابی کارروائی پر پاک فضائیہ کی تعریف کی اور پاکستانی قیادت نے بالاکوٹ میں بھاری جانی نقصان کو بھی حقائق کے برعکس قرار دیا ۔اعلامیے کے مطابق بالاکوٹ کے نزدیک مبینہ دہشت گردکیمپ کوٹارگٹ کرنیکابھارتی دعوی مسترد کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت کا بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا دعوی بھی مستر کر دیا گیا ۔بھارتی حکومت نے ایک بار پھر جھوٹا دعویٰ کیا، یہ اقدام بھارت میں انتخابی ماحول کیلئے کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایک بارپھربھارت نے خودساختہ جھوٹااورغیرمحتاط دعویٰ کیا،وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بدھ کو اجلاس بلالیا۔بھارتی دراندازی کامعاملہ اوآئی سی،دوست ممالک اوراقوام متحدہ میں فوری اٹھانیکافیصلہ کیا گیا ، وزیرخارجہ معاملے کوعالمی سطح پر اٹھانے کیلئے رابطے کریں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے دم دباکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
بالاکوٹ کے نزدیک مبینہ دہشت گردکیمپ کوٹارگٹ اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کابھارتی دعویٰ مسترد
Feb 26, 2019 | 15:39