مودی انتخابات جیتنے کےلئے خطے کا امن تباہ نہ کرے، پاکستانی قوم کا ہر فرد مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے: کوونٹری میں پاکستان و کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ راہنما

کوونٹری:  پاکستان و کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ راہنماؤں راجہ مبارک خان ، راجہ اصغر نمبل اور چوہدری اللہ دتہ نے کہا ہے کہ مودی انتخابات جیتنے کےلئے خطے کا امن تباہ نہ کرے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی قوم کا ہر فرد مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔انھوں نے بھارتی طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی قوم کا ہر فرد مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت نے کوئی حرکت کی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنے کےلئے تیار رہنا چاہیے۔ عامر چوہدری ، مرزا مقصود جرال اور فیاض آف کوٹلی نے کہا کہ مودی انتخابات جیتنے کےلئے خطے کا امن تباہ نہ کرے، بھارت میں بھی مودی کی پالیسیوں کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں، بھارت پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری تصور نہ کرے۔راجہ اعجاز کسگومہ ،راجہ ہارون فرینڈز ، حافظ عبدالحمید  نے کہا کہ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے ۔بھارت پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔گیدروں جیسی حرکت کر کے بھاگنا بھارت کی فطرت میں شامل ہے ۔پاکستان امن اور بھائی چارہ قاہم کرنے والا ملک ہے جو خطے میں امن کا خواہاں ہے یہی وجہ کہ کہ پاکستان حالات کا جائزہ لے رہا ہے ۔اگر بھارت اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا تو دہلی میں پاکستان کا پرچم لہراۓ گا ،بھارت کا نام نقشے سے ختم ہو جاۓ گا ،بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ چھیڑ خانی نہ کرے وگرنہ اس کا ملیا میٹ ہو جاۓ گا ۔انھوں نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کا یوم پاکستان کا دن ہے اس دن کو جوش اور جزبہ سے منایا جاۓ تاکہ دنیا کو علم ہو کہ پاکستانی اپنے ملک سے کس قدر پیار کرتے ہیں اور پاکستانی قوم کا ہر فرد مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن