امام محمد باقر کا یوم ولادت پرنور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عشرہ اجر رسالت کی مناسبت سے بدھ یکم رجب کوپانچویں جانشین رسول ؐحضرت امام محمد باقر علیہ السلام کا یوم ولادت پرنور مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت ایمانی کے ساتھ منایا جائیگا،اس موقع پر دن کا آغاز مساجد میں تلاوت کلام پاک سے ہوگا، امام بارگاہوں اور دینی مراکز میں محافل میلاد ،کانفرنسوں ،سیمیناروں اور دیگر تہنیتی تقریبات کا انعقادکرکے دفاع وطن کیلئے عساکر پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائیگا ،راولپنڈی ریجن کے کنوینرعلامہ سیدزاہدعباس کاظمی نے پروگراموں کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت امام محمد باقر ؑنے انسانیت کی ہدایت و رہبری کا عظیم فریضہ سر انجام دیا اور علم و حکمت کے وہ باب رقم کیے جن سے استفادہ کر کے دنیا ئے بشریت نہ صرف کامیابی سے ہمکنا ر ہو سکتی ہے بلکہ دہشت گردی جیسے ناسور اور مسا ئل و مصائب پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن