اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بات چیت ہوئی ہے ۔ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو قانونی امور سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی مشیر خزانہ ‘ گورنر سٹیٹ بنک اور دیگر تجارت بھی موجود تھے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو لا رہا وفد نے کہا کہ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اتماد میں اضافہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلا سال معیشت کے استحکام سے متعلق چیلنچنگ تھا۔ استحکام کے حصول کے بعد توجہ اب سماجی و اقتصادی نمو کی طرف ہے پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور طویل مدتی سرمایہ کاری پرکشش ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ 28درجے بہتر ہوئی۔ پاکستان لامحدود مواقع کی سرزمین ہے۔ پاکستان میں خاص طور پر نوجوانوں کے لئے بے گما مواقع موجود ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے جوانوں کیلئے روزگار پیدا ہوگا ہنر مند پاکستان پروگرام سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو کاروباری منصوبوں میں مکمل مدد اورسہولت کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کپاس کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا۔ شاہ محمود قریشی ‘ جہانگیر ترین اور عمر ‘ عبدالحفیظ شیخ نے شرکت کی۔ کاش کی موجودہ صورتحال اور چیلنجز پر قابو پانے کیلئے بریفنگ دی گئی۔ شعبے میں ریسرچ موثر بنانے کیلئے پاکستان کنٹرول کاٹن کمیٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا۔ لینڈ سیکٹر میں اصلاحات اور منظوری کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کیلئے ریسرچ انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا۔ کپاس کوکیڑوں سے بچانے کیلئے لئحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘ وزیراعظم نے کاہ کہ نیشنل ایگری کلچر ایمرجنسی کا مقصد زرعی شعبے کے مسائل دور کرنا ہے۔
وزیراعظم سے اٹارنی جنرل غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں
Feb 26, 2020