اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی منظور کرلیا۔افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پانامہ کیس، فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا، افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں۔ افتخار درانی خیبر پی کے کے معاملے میں بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے۔افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔
معاون خصوصی میڈیا افتخار درانی کا استعفیٰ وزیراعظم نے منظور کرلیا
Feb 26, 2020