حیدر آباد (نامہ نگار) کراچی کے مشہور صنعتکار خلیل احمد نینی تال والے نے حیدر آباد کے بزرگ سیاسی رہنما اور اسپورٹس آرگنائزر سید فصیح الحسنین شاہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 22 فروری کو نوائے وقت اسپورٹس صفحہ پر حیدر آباد میں کرکٹ کی، حکومت اور پی سی بی سے حیدر آباد شہر کو کرکٹ سے نظر انداز کرنے پر جو بیان دیا میں اس سے بہت متاثر ہوا ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ جب 3 نومبر 1984 کو آپ نے سری لنکا اور پاکستان کا وہ میچ آرگنائز کیا تھا اس میچ کوفراموش نہیں کرسکتے اور اس میچ میں میڈی کیم نے آپ کا بھرپور ساتھ بھی دیا اور تعاون کیا اور میری اس وقت کچھ عرصہ تک میری حیدر آباد کے لئے کرکٹ کے حوالے سے خدمات جاری رہی ‘آج میں پھر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس وقت سے میں آپ کے کرکٹ سے محبت کے جذبات کی بے حد قدر کرتا ہوں اور حیدر آباد کی کرکٹ کو تباہی سے بچانے کیلئے اور نیاز اسٹیڈیم کو ایک معیاری اسٹیڈیم بنانے کے لئے میرا ادارہ میڈی کیم آپ کے ساتھ ہوگا اور کسی بھی ہفتے کو میں حیدر آباد کے پریس کلب پر آکر اور نیاز اسٹیڈیم میں اپنے منصوبے سے آپ کو آگاہ کروں گا اور مالی امداد فراہم کروں گا۔ فصیح الحسین شاہ نے خلیل نینی تال والا کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی کے صنعتکار خلیل نینی تال والے کی نیاز اسٹیڈیم کی تعمیر و مرمت میں دلچسپی
Feb 26, 2020