اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) شفاانٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد نے بیسٹ آف تھری سیریز کے دوسرے میچ میں امریکن ایمبیسی اسلام آباد کی ٹیم کو ایک سخت مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے ہراکر بیسٹ آف تھری کی سیریز ایک ایک سیبرابر کر لی، شفاانٹرنیشنل کے کپتان قطب الدین نے ٹاس جیت کر پہلے امریکن ایمبیسی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔امریکن ایمبیسی کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 30 اوورز میں 172رنز بنائے۔امریکن ایمبیسی کی طرف سیخاور 48،کپتان رائیاصغر 29،ظہور15 اوررشید نیبھی 15ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔شفاانٹرنیشنل کی طرف سے نمایاں بالرز میں عبدالرحمان نے32رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اسکے علاوہ علی شفیق، مزمل رانا، سید مدثر احمد بخاری اور محمد اکرام نے بالترتیب ایک، ایک ایک اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔شفاانٹرنیشنل نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 29ویں اوورز میں پورا کرلیا۔شفا انٹرنیشنل کی طرف سے ناصر محمود34، کپتان قطب الدین قریشی29، ابرار اخلاق 27، عثمان 18، مزمل رانا 15ناٹ آئوٹ اور علی شفیق نے 11 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔مزمل رانا اور علی شفیق نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 22رنز بناکرٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔