لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 106رنز سے شکست دیدی ۔ زمبابوین ٹیم دوسری اننگز میں 189رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 265رنز پر آئوٹ ہوئی تھی ۔بنگلہ دیش نے اپنی اننگز 560رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئرکی تھی ۔ مشفیق الرحیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔