اقوام متحدہ کانئی دہلی میں ہندوئوں اورمسلمانوں کے درمیان شدید جھڑپوں پرتشویش کااظہار

اقوام متحدہ نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوئوں اورمسلمانوں کے درمیان شدید جھڑپوں پرتشویش کااظہارکیاہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفترمیں سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے معمول کی بریفنگ میں بھارتی فورسزپرزوردیاکہ صبروتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے پُرامن احتجاج کی اجازت دی جائے۔شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران ہندوبلوائیوں کے ہاتھوں اب تک کم سے کم تیرہ افرادشہیدہوئے اورایک مسجدکوبھی آگ لگادی گئی۔
 

ای پیپر دی نیشن