وزیراعظم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرناچاہتے ہیں:اسدعمر

Feb 26, 2020 | 09:44

ویب ڈیسک

منصوبہ بندی وترقی کے وزیراسدعمرنے کہاہے کہ وزیراعظم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرناچاہتے ہیں اورحکومت اس حوالے سے کام کررہی ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت صنعتی شعبے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خواہاں ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ صوبوں میں خصوصی اقتصادی زونزکے قیام کے لئے کام جاری ہے اور ایم ایل ون چین پاکستان اقتصادی راہداری کاایک بڑامنصوبہ ہے۔

مزیدخبریں