نئے الیکشن کا مطالبہ آئینی، حکومت مزید چلی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: کائرہ

لاہور (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نئے الیکشن اور ان ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ آئینی ہے، حکومت مزید چلی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے خود چیک کرایا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اور خود ان کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کی طبیعت کو خراب قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اپنے اتحادی ان سے تنگ ہیں، پاکستان تحریک انصاف میں دراڑیں پڑچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال سنجیدہ ہے جب کہ خارجہ محاذ پر بھی حکومت بہت کمزور ہے۔ عوام کے پیٹ کاٹ کرآئی ایم ایف سے معاہدے نہیں کرنے چاہئیں، عمران خان نے جتنے وعدے کیے ان پر وہ یو ٹرن لے چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن