لاہور( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالعزیز نے دروس ختم نبوت خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کی دعوت کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایاجائے گااور فتنہ قادیانیت کا تعاقب پوری قوت کے ساتھ جا ری رکھیں گے ہم اپنے اسلاف کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے عدم تشددکی پالیسی کو اپناتے ہوئے ہرچیلنج کا مقابلہ کریں گے۔