نئی دہلی: بلوائیوں کے مسلمانوں پر حملے، لوٹ مار، مساجد نذرآتش، 17 افراد جاں‌بحق

نئی دہلی:  بھارت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا، انتہاپسندوں اور مودی سرکار کے گٹھ جوڑ نے دلی کے مسلمانوں پر قیامت ڈھا دی، بلوائیوں کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی، 150 افراد زخمی ہیں۔ مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دلی کے مسلمانوں پر قیامت کی گھڑی، بلوائیوں اور سرکاری اہلکاروں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلم علاقوں میں تباہی مچا دی، انتہاپسندوں نے مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔

مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

جعفر آباد میں مسلم کش قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والی خواتین کے گرد نوجوانوں نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی نوجوانوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے گولی ماری گئی۔

شمال مشرقی دلی کے علاقے چاند باغ، بھجن پورہ، برج پوری، گوکولپوری اور جعفرآباد میں زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن