روسی سرمایہ کاری کی راہ ہموار: پاکستان نے 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ادا کردیئے، دیرینہ تنازعہ طے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور روس نے تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور روس نے 40 سال پر انا تجارتی تنازعہ حل کر لیا۔ پاکستان نے روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کر دی۔ پاکستان میں 8 ارب ڈالر کی روسی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی۔ روسی سرمایہ کاری سٹیل اور توانائی کے شعبے کیلئے ہے۔ پانچ پاکستانی کمپنیوں کو 2 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کا عمل بھی شروع ہو گیا۔ ایک پاکستانی کمپنی کو ادائیگی کر دی گئی۔ باقی پاکستانی کمپنیوں کو بھی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن