برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی حصے میں ایک ہزارستتر مکانات تعمیرکرنے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔برطانیہ کے امورخارجہ اوردولت مشترکہ کے دفترکے وزیرجیمزCleverly نے ایک بیان میں اسرائیل پریہ فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس انتہائی حساس علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیرسے ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کے مستقبل کے حوالے سے خدشات پیداہوں گے جس کادارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔