کورونا وائرس سے چین کے ساتھ تجارت متاثر ضرور ہوئی تاہم صوتحال اتنی بھی خراب نہیں:روس

Feb 26, 2020 | 12:06

ویب ڈیسک

 روس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس کی چین کے ساتھ تجارت متاثر ضرور ہوئی ہے تاہم صوتحال اتنی بھی خراب نہیں، وائرس سے متاثرہ تمام ملک اس پر جلد قابو پالیں گے۔ان خیالات کا اظہار روس کے نائب وزیر اعظم اور مشرق بعید کے لیے صدارتی سفیر یوری ٹرٹنیف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ جب کسی کا کوئی رشتہ دار بیمار ہوجائے تو اسے چھوڑ تو نہیں دیا جاتا،سادہ الفاظ میں، وہ بیمار ہیں اور انھیں اس وقت تعاون کی ضرورت ہے، اسی لیے ہم چین کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔یوری ٹرٹنیف نے کہا کہ فطری طور پر صورتحال ہمارے تعلقات کا امتحان ہے جس میں تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فوقیت حاصل ہے،کورونا وائرس سے کوئی خاص خطرہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس دو عظیم طاقتیں ہیں اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ملک بالخصوص چین اس پر جلد قابو پالیں گے۔

مزیدخبریں