مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی نماز جنازہ بدھ کو ادا کر دی گئی ،،حسنی مبارک علالت کے باعث 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک کا 30 سالہ دور صدارت 2011 میں پ±ر تشدد عوامی مظاہروں کے بعد اختتام پذیر ہوا تھا اور اس دوران ہلاک ہونے والے 239 مظاہرین کے قتل کے الزام میں سابق صدر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔حسنی مبارک ٹرائل کا سامنا کرنے والے پہلے عرب لیڈر تھے۔حسنی مبارک 60 کی دہائی میں ملک کی فضائیہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور بعد ازاں مصر فضائیہ کے کمانڈر بھی رہے۔ فوجی کیریئرکے بعد سیاست میں بھی کامیاب سفر کا ا?غاز کیا 1975 سے 1981 تک ملک کے نائب صدر بھی رہے۔حسنی مبارک 1981 سے 1982 کے دوران وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کہ اس کے وقت کے صدر انور سادات کے قاتلانہ حملے میں مارے جانے کے بعد ملک کے پچاسویں صدر مقرر ہوئے اور 30 سال تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔
مصرکے سابق صدر حسنی مبارک کی نماز جنازہ اداکردی گئی
Feb 26, 2020 | 12:30