بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما چدمبرم نے کہا کہ دہلی میں ہونے والے تشدد اور جانوں کا ضیاع تشویشناک ہے۔ لوگ غیر سنجیدہ ، بے حس اورنا اہل قائدین کو اقتدار میں لانے کی قیمت ادا کررہے ہیں۔سی اے اے ترمیم کو فوراترک کردیا جانا چاہئے ۔چدمبرم نے ٹویٹر پر کہا کہ اب بھی زیادہ دیر نہیں گزری ہے۔ حکومت کو سی اے اے کے مخالف مظاہرین کی آواز سننی چاہئے اور اعلان کرنا چاہئے کہ جب تک سپریم کورٹ اس پر فیصلہ نہیں سناتی CAA کو لاگو نہ کیا جائے۔چدم برم نے کہا کہ ان کی پارٹی نے انتباہ کیا تھا کہ سی اے اے ملک کو تقسیم کرنے کا باعث ہے۔ ہے اور اسے منسوخ یا ترک کردیا جانا چاہئے۔ مودی صر ف ہندو ں کا نہیں بلکہ بھا رت میں بسنے والے ہر فر قے کا وزیر اعظم ہے انہیں مسلما ن مخالف نظر کو پروا ن نہیں چڑ ھا نا چا ہیے ،چدم بھر م کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکو مت مسلم کش پا لیسی کو پرا ن چڑ ھا کر آ گ سے کھیل رہی ہے .