ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ ہلدی ملائیں اورلاتعداد بیماریوں سے محفوظ رہیں:تحقیق

انگریزوں نے جب ہلدی پر ریسرچ کی اور اِس کے فوائد کے بارے میں جانا تو اسے ایشیائی زعفران قرار دے دیا۔زعفران کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہونگے، اس کی قیمت سونے کی قیمت سے بھی زیادہ ہے اور بلاشبہ وہ ایک انتہائی طاقتور چیز ہے۔اگر روزانہ کی بنیاد پر ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ ہلدی ملاکر پیا جائے تو اس سے لاتعداد بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

۱ اگر آپ کو شوگر کا مرض لاحق ہونے والا ہو تو یہ اسے روکتی ہے۔

۲ بلڈ پریشر کی بیماری کا اندیشہ ہو تو اُسے نہیں ہونے دیتی۔

۳خون کی روانی کو بہتر رکھتی ہے۔

۴آنکھ کے پیچھے والے پردے کو کمزور نہیں ہونے دیتی۔

۵ ہڈیوں کو بہت مضبوط رکھے گی۔

۶ جسم میں کیلشیئم اور وٹامن ڈی کی کمی کبھی نہیں ہوگی۔

۷ اور سب سے اہم یہ کہ آپ کے دماغ کو صحتمند رکھتا ہے اور آپ کی سمجھ میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن