بھارتی سپریم کورٹ کے 6 جج سوائن فلوکا شکار

 بھارتی سپریم کورٹ کے کئی ججوں سمیت غیر ملکی وفد کے ارکان سوائن فلو کا شکار ہو چکے ہیں۔ کئی ججوں کی غیر حاضری کے سبب معمول کی عدالتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔بھارتی عدالت عظمی کے چھ ججز ایچ ون این ون نامی وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جسے عموماً سوائن فلو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس بارے میں اطلاع سپریم کورٹ کے ایک اور جج دھنن جئے وائی چندر چوڑ نے دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس شرد اروند بوبدے کے ساتھ جلد ملاقات کی جائے گی اور ان سے اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔ امکان ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو ویکسینیشن فراہم کی جائیں۔مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک جج سنجیو کھنہ عدالت میں چہرے پر ماسک پہن کر آئے، جس سے امکاناً وائرس کا پتہ چلا۔ بھارتی چیف جسٹس نے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر دشینت دیو سے بھی ملاقات کی ہے۔دشینت دیو کے مطابق چیف جسٹس اس پیشرفت سے کافی پریشان ہیں اور حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک ڈسپنسری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں ویکسینیشن کی سہولت دستیاب ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ میں ایک جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی وفد کے بعض ارکان بھی اس فلو کا شکار ہو چکے ہیں۔ججوں کی اتنی بڑی تعداد میں غیر حاضری کے سبب امکان ہے کہ کئی مقدمات کی سماعت ملتوی کرنا پڑیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...