لاہور( اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے عدالتوں میں موبائل فون کمزورسگنلزکیخلاف درخواست پرآئندہ سماعت پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت کے روبرو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پی ٹی اے رپورٹ داخل نہیں کرائی،نمائندہ پی ٹی اے نے بتایاکہ موبائل فون کے سگنلزبہتر ہوگئے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے، رپورٹ میں بتایا جائے موبائل فون کے سگنلزکیسے بہتر ہوئے۔