کراچی ( کامرس رپورٹر) سی ای او پی آئی اے،ایئر مارشل ارشد ملک، پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف اور ازبکستان میں پاکستانی سفیر سید علی اسد گیلانی کے مابین مذاکرات۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی تاشقند پروازیں شروع کرنے کیلئے کوششیں تیزکردی۔قومی ایئر لائن نے لاہور تا تاشقند پروازیں شروع کرنے کیلئے باضابطہ اجازت مانگ لی ۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ مارچ کے آخر میں پروازویں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ازبکستان کے شہر تاشقند، بخارا اور سمرقند مذہبی سیاحت کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر دونوں سفیر محترام نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین فضائی روابط بڑھانے میں اپنا پورا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔ واضح رہے پی آئی اے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک میں اپنے آپریشن کو وسعت دے رہا ہے ۔ 4 مارچ سے کابل کیلئے پانچویں پرواز جبکہ 14 مارچ سے لاہور تا باکو کی پروازیں شروع کی جارہی ہیں ۔ تاہم تاشقند اور بشکیک پروازوں کا آغاز پی آئی اے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
پی آئی اے کی تاشقند پروازیں شروع کرنے کیلئے کوششیں
Feb 26, 2021