کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باوجود سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میںاضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطاق 19فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر1کروڑ70لاکھ ڈالرز کمی سے 20 ارب 4 کروڑ 16لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر1کروڑ90لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 90 کروڑ87لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 3 کروڑ 60لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب13کروڑ29لاکھ ڈالرز ریکارڈ کئے گئے۔