قلندرز کے پلیئرز بھرپور فارم میں‘ٹیم اچھے نتائج دیگی: سمت پٹیل

لاہور(نمائندہ سپورٹس)لاہور قلندرز میں شامل انگلش آل راؤنڈر سمِت پٹیل نے کہاہے کہ فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اس سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں، قلندرز کے مقامی پلیئرز بھرپور فارم میں ہیں، ٹیم اس بار بھی اچھے نتائج دیگی۔ لاہور قلندرز نے اچھا آغاز کیا ہے، امید ہے آخر تک اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ اصل چیز مومینٹم ہوتی ہے جو قلندرز نے پچھلے پلے آف کے دوران حاصل کیا تھا اور اب بھی برقرار ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ پچھلے سیزن میں نمایاں پرفارمنس دینے والے غیر ملکی کرکٹرز کا کور گروپ برقرار ہے اورر قلندرز کے مقامی پلیئرز بھی بھرپور فارم میں ہیں۔ پاکستان میں شائقین کے سامنے کھیل کر اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں کراؤڈ ہمیشہ پرجوش رہتا ہے اور ہر ٹیم کی سپورٹ کرتا ہے۔انہوں نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کی بھی کی اور کہا کہ پہلی بار جب 2017 میں پاکستان آئے تو معلوم نہیں تھا کہ کیا ہوگا لیکن یہاں آکر بہترین سکیورٹی دیکھی‘انتظامات سے مطمئن ہیں، پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے بہترین ملک ہے۔

ای پیپر دی نیشن