کاہنہ پولیس کا گھر گھس کر خواتین‘ بچوں پر تشدد‘ اہل علاقہ سراپا احتجاج

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ پولیس کا خواتین بچوں پر تشدد‘ الٹا پولیس کی مدعیت میں پولیس کو ہراساں کرنے‘ چوری‘ کار سرکار میں مداخلت و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا ڈرامہ اس وقت فلاپ ہوا جب عدالت نے بیلف کے ذریعے بغیر گرفتاری حوالات میں بند افراد کو برآمد کر لیا۔ عدالت کے حکم پر سی سی پی او لاہور کا نوٹس، ایس ایچ او کاہنہ سمیت واقعہ میں ملوث دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔ کاہنہ گجومتہ صوا پر کاہنہ پولیس نے مشتاق نامی شخص کی لڑائی جھگڑے کی بنا پر گھر میں گھس کر خواتین بچوں کو تشدد نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ نے پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...