اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اﷲ کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس ہلاک حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں 21 وکلا کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کے لئے درخواست میں 19 فریقین کا جواب نہ آنے پر انہیں جواب کیلئے ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ وکلاء خالد محمود خان اور شائستہ تبسم کی طرف سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا جبکہ 19 وکلاء کی طرف سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔