لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے محکمہ اینٹی کرپشن کو لیگی رہنما افضل کھوکھر کوگرفتار ، ہراساں کرنے اور ممکنہ تادیبی کارروائی کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں29 مارچ تک توسیع کر دی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان نے انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت طلب کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کر دی گئی۔