نظرثانی کیس‘ کارروائی براہ راست میڈیا پر دکھائی جائے‘ جسٹس فائز کی درخواست 

Feb 26, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی کیس کی کارروائی کو براہ راست میڈیا پر دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ متفرق درخواست میں موقف اپنایا میڈیا پر میرے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا۔ سپریم کورٹ کا جج پریس کانفرنس نہیں کر سکتا۔ نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کو سرکاری اور نجی ٹیلی ویژن چینلز پر براہ راست دیکھایا جائے۔

مزیدخبریں