فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ساہیوال  میپکومعطل

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے فراڈ ، دھوکہ دہی اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ساہیوال سید فیصل محمود کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹررپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان سید وقار عباس کے مطابق معطل ہونے والے ایس ڈی او کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن