سینٹ میں عام آدمی‘ مزدور اور کسان کی نمائندگی کروں گا:سینیٹراعجاز چودھری

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر و بلامقابلہ منتخب سینٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے کامیابی دی اور وزیراعظم عمران خان کامشکور ہوں جنہوں مجھ پر ا عتماد کیا اور سینٹ کی ٹکٹ دی، میں سینٹ کے ایوان میں عام آدمی، غریب مزدور، کسان اوراقلیتوں کی نمائندگی کرونگااور ان کے حقو ق کے لئے اپنی آواز بلند کرونگا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل پیراء ہو کر پاکستان کو ریاست مدینہ کے ماڈل کے مطابق فلاحی ریاست کے لئے جدوجہد کرونگا، پنجاب سے تحریک انصاف کے سینٹرز کی بلامقابلہ کامیابی وزیراعظم عمران خان کی فتح ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن