لاہور(نیوزرپورٹر) اوورسیز کمیونٹی کے جنرل سیکرٹری و فوکل پرسن اوورسیز پاکستانی چائنا شوکت علی صافی نے کہاکہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے چائنا میں کاروبار کے 22 سالہ تجربے کی بنیاد پر اپیل کرتا ہوں کہ آپ چائنا ماڈل پاکستان کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے آپ ملکی سمال انڈسٹری پر توجہ دیں اورملک میں سمال انڈسٹری کے لئے پلیٹ فارم مہیا کریں،چائنا نے سب سے پہلے چھوٹی فیکٹریوں پر توجہ دی ا ورآہستہ آہستہ چھوٹی فیکٹریوں کو بڑی فیکٹریوں میں تبدیل کیا اور چائنا ترقی کی راہ پر گامزن ہوا آج چائنا پوری دنیاکے لیے ایک مثال ہے آپ بھی ایسی مثال قائم کر سکتے ہیں اگر آپ چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے سمال انڈسٹری کے لیے ان کو جگہ اور سہولیات دیں اور آسان قسطوں پر ان کو قرضہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار وہ اپنے آفس میں اورسیز سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔