لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (قائداعظمؒ) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ جرمنی اور بیلجیئم کا انتہاپسند بھارت کواسلحہ فروخت کرنے سے انکار قابل تحسین اورقابل تقلید ہے، امید ہے آنیوالے دنوں میں دوسرے ملک بھی بھارت کے ساتھ اسلحہ سمیت دوسری تجارت روک دیں گے کیونکہ ظالم کے ساتھ تجارت ایک طرح سے اس کے ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے ۔اسلحہ کی دوڑ نے ہندوستان کواقلیتوں کا قبرستان بنادیا ، بھارت میںپرامن احتجاج کی پاداش میں ہزاروں کسانوں کوزندانوں میں قیدکرنافسطائیت ہے ،انہیں فوری رہاکیاجائے۔وہ مسلم لیگ ہائوس میں مختلف پارٹی وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ سینیٹرکامل علی آغا نے مزید کہا کہ بھارت میں کشمیریوں سمیت مسلمانوں اورسکھوں کے قتل عام سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ۔بھارت میں مسلمانوں اورسکھوں سمیت کسی اقلیت اوران کی عبادت گاہوں کو بھی نہیں بخشا جاتا ۔