فردوس عاشق ایک نہیں سو نوٹس بھجوائیں پرواہ نہیں:عظمیٰ بخاری

Feb 26, 2021

لاہور( خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق مجھے ایک نوٹس کی بجائے سو نوٹس بھیج کر شوق پورا کرلے۔فردوس مجھ پر ذاتی حملے کرنے سے پہلے اپنا خاندانی پس منظر دیکھ لیں۔فردوس عاشق کی دھمکیاں خالی برتن میں شو جیسی ہیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کوسرٹیفائید ووٹ چور قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے ادارے کی عزت میں مزید عزت اور وقار بڑھا۔جب تک انکے آئی جی موجود ہیں الیکشن فئیر نہیں ہوسکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا الیکشن کمیشن اب دوبارہ الیکشن کیلئے تمام اخراجات اسجد ملہی اور عمران خان کی جیب سے لے۔فردوس عاشق کو کسی اخلاقیات کا لحاظ نہیں۔میںخود وکیل ہوں لیگل نوٹس کیلئے تیارہوں۔میرے مرحوم والد کے وکیل ہونے پر فردوس عاشق کو تکلیف ہے۔انکا فون فرانزک کیلئے بھیجا جائے۔پوچھا جائے الیکشن ڈے پر شام 7 بجے کے بعد کہاں گئی تھی۔فردوس عاشق کی کھوکھلی دھمکیوں کامجھے کوئی ڈر نہیں۔

مزیدخبریں