مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر چوہدری الطاف حسین کی ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء سے  ملاقات 

Feb 26, 2021

فتح پور(نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر چوہدری الطاف حسین نے ڈی سی لیہ اظفر ضیاء سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی، 15 سال سے سب تحصیل فتح پور بلڈنگ موجود ہونے کے باوجود فنکشنل نہ ہوسکی تھی، جس کے لئے چوہدری الطاف حسین نے سب تحصیل کو فنکشنل کرنے کے لئے ڈی سی لیہ سے مطا لبہ کیا تھا، جس پر ڈی سی لیہ نے ایک ہفتہ کے اندر سب تحصیل کو فنکشنل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، ڈی سی لیہ نے سب تحصیل آفس کو گز شتہ روز فنکشنل کردیا، جس پر سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین نے ڈی سی لیہ کی کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں