گلوکار علی ظفر کیخلاف مہم چلانے  پر  میشا شفیع‘ عفت عمر سمیت 8  ملزموں کو عدالت پیش ہونے کا حکم

Feb 26, 2021

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر گلوکارہ میشا شفیع‘ اداکارہ عفت عمر سمیت 8  ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لاہور کچہری میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں