اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین اور ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے الیکشن کمیشن کے احترام میں اضافہ ہوا ہے ۔ الیکشن کمیشن سے اسی بات کی توقع تھی ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے انتخابات کی ساخت بنے گی اور یہ تاریخی فیصلہ کوئی جرات مند الیکشن کمشنر ہی دے سکتا ہے۔