سعودی عرب :30 ملین ڈالرزسے زائد دولت کے حامل افراد کی تعداد میں 227 فیصد اضافہ 

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں 30 ملین ڈالرز یا اس سے زائد دولت کے حامل افراد کی تعداد میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 227 فیصد اضافہ ہوا ہے، انتہا سے زیادہ دولت کے حامل افراد کے حوالے سے یہ دنیا بھر میں ترقی کی تیز ترین شرح ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ کنسلٹنسی فرم نائٹ فرینک کی مال ودولت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں دنیا بھرمیں یو ایچ این ڈبلیوآئیز کی تعداد 27 فیصد اضافے کے ساتھ 6لاکھ 63 ہزار483 ہو جائے گی۔اس تعداد میں 27 فیصد اضافے کے بعد یہاں ارب پتی افراد کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ہوگا۔جاری کردہ رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ 2025 تک مشرق وسطی میں یو ایچ این ڈبلیو آئیزکی تعداد میں 6.24 فیصد کا اضافہ ہوگا۔اس ضمن میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اس کے بعد یہ خطہ دنیا میں دولت کا چوتھا سب سے بڑا مرکز بن جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن