زیر تعمیر ہسپتال میں آتشزدگی  لاکھوں کا تعمیراتی میٹریل جل گیا 

Feb 26, 2021

 ملتان ( کرائم رپورٹر )زیر تعمیر ہسپتال کی عمارت میںآتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا تعمیراتی میٹریل جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیل کے مطابق بچ ولاز میں گزشتہ روز زیر تعمیر ہسپتال کی عمارت میں رکھے لکڑی کے تعمیراتی میٹریل میں اچانکآگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا میٹریل جل گیا،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا،آگ کی وجہ پتانہ چل تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہے۔

مزیدخبریں