ملتان ( خبر نگار خصوصی)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 6 اضلاع میں یونیسف کے تعاون سے آٹھارہ ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ان اضلاع میں لودھراں ،بہاولپور، ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔ فاٹا کی جانب سے منسوخ کیئے گئے 1800پلاٹس منظور کر لیئے گئے ہیں۔ تونسہ میں صاف پانی کی 182سکیمں چل رہی ہے۔اْنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈویڑنل صدر پی ٹی آئی خالد جاوید وڑائچ اور ڈائریکٹر فاٹا، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل ایڈوائزر ٹو آف سیکرٹری ہا?سنگ طاہر انصاری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اْنھوں نے مزید کہا خالد جاوید وڑائچ اورصوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بھی اس سلسلے میں بھر پور کاوشیں کی۔ جن کے تعاون سے 1800سے زائد متاثرین کی داد رسی ممکن ہوئی۔ منسوخ پلاٹوں کے الاٹیز کے مختلف وفودقتاً فوقتاً ملاقا تیں کرتے رہے ہیں۔ نئے قانون کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔ متاثرین کو بھر پور ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ مستقبل میں معاملات مزید بہتر ہوگے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے سہولیات سے محروم علاقوں میں سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ اْنھوں نے مزید کہا کہ سیکرٹریٹ کے فعال ہونے سے عوام کے مسائل اْن کی دہلیز پر حل ہوگے۔