کشمیر ڈے ٹرائی اینگولر کرکٹ سیریز رجسٹرار الیون کے نام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سرسید یونیورسٹی نے 21 فروری کو چانسلر الیون، وائس چانسلر الیون اور رجسٹرار الیون کی ٹیموں کے درمیان ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا۔فائنل میچ میں رجسٹرار الیون نے چانسلر الیون کو شکست دے کر ٹرافی نام کر لی۔  میچ کے مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور ریٹائرڈ سید سرفراز علی تھے۔ اختتامی تقریب میں سید سرفراز علی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلد بھارت کے تسلّط سے آزاد ہوگا. پاکستان کی عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہے ضرورت پڑی تو ہر پاکستانی کشمیر کے لئے اپنا لہو دینے کے لئے تیار ہوگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار زبیر حمیدی، ایکٹنگ کنونیر اسپورٹس قاضی نصر عباس, فرسٹ کلاس کرکٹر شوکت مرزا ، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار, اقبال قریشی, فیصل سلیم، حسن زکی خواجہ مسعود، محمد عقیل، محمد ابرار، عدنان باجوا، آصف ظہیر اور طارق خان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...