کراچی(اے پی پی )آل راؤنڈ صلاحیتوں کے مالک اسلام آباد یونائیٹڈ کیایمرجنگ کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا اصل ہدف پاکستان کا بہترین آلراؤنڈر بننا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے آلراؤنڈر محمد وسیم جونیئر نیایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی سے قبل بہت محنت کی۔ انہوں نے 2011میں ٹیپ بال کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر ہارڈ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے پشاور منتقل ہوگئے۔محمد وسیم نے کہا کہ ان کے آبائی علاقے، وزیرستان میں کھیل کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اور شروع میں تو ان کے والد بھی ان کے کرکٹ کھیلنے پر خوش نہیں تھے مگر پھر چچا کی رہنمائی اور قریبی دوستوں کے تعاون نے انہیں آگے بڑھنے میں بہت مدد کی۔نوجوان آلراؤنڈر جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایونٹ میں شرکت ایک یادگار تجربہ تھا اور وہ ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈ 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شمولیت پر مسرور نوجوان آلراؤنڈر نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بہترین فرنچائز ہے کہ جہاں ہمیں حسن علی اور کپتان شاداب خان جیسے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہیں اور یہاں سب کھلاڑی ایک دوسرے کی مکمل رہنمائی کرتے ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شامل تمام ایمرجنگ کرکٹرز کی طرح محمد وسیم جونیئر بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔