وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منسٹر کالونی اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا، شجر کاری مہم کا آغاز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پودا لگا کر کیا،منسٹر کالونی میں موسم بہار کے حوالے سے نئی شجر کاری کی جائے گی، واضح رہے کہ ماحولیات میں بہتری کے لئے ایک نئے سمال سکیل پارک کی بھی منظوری دی گئی ہے منسٹر کالونی کو برڈ فرینڈلی بنایا جائیگا،پرندوں کی پناہ گاہوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔پارک اور شجر کاری کا کام دو ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...