کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حلیم عادل شیخ نے ان پر حوالات میں قیدیوں کے حملے اور سانپ چھوڑنے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ حلیم عادل شیخ کی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابا کیا۔ حکومتی ارکان اسمبلی نے چور چور کے نعرے لگائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جیل میں تشدد کیا گیا۔ منصوبہ بندی کے تحت حملہ بھی کرایا گیا۔ رہنما پیپلز پارٹی تیمور تالپور نے جواباً کہا کہ ڈرامے بازی اب نہیں چلے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ایما پر تشدد کرانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ حلیم عادل شیخ نے ہسپتال میں سالگرہ منائی اور ’’پاوری‘‘ بھی کی۔ اپوزیشن لیڈر شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔