حضرت علی کی آمد سے ظلمت ، جبر و جہالت کے بادل چھٹ گئے، پیر عنایت شاہ کاظمی

  اسلام آباد(نوائے وقت رپو رٹ ) حضرت علی المرتضٰی کی آمد سے دنیا میں ظلمت و جبر و جہالت کے بادل چھٹ گئے ۔ مظلوم کو فتح اور ظالم کو شکست ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے ایف 14میں منعقدہ جشن مولود کعبہ کے شرکاء سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر سید ذین علی حیدر ، سید ذوالقرنین علی حیدر ، سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ ، سید وصی علی حیدر ، سید صغیر حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ مولا علی سرکار کی تعلیمات مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں اگر ہم اپنی زندگیاں مولاعلی سرکار کی تعلیمات کے مطابق ڈھال لیں تو ہماری دنیا و آخرت سنور جائے اہل بیت نے ہمیشہ محبت بھائی چارے و قربانی کا درس دیا مولا علی شیر خدا کی آمد سے غریب اور مظلوم خوشی سے جھوم اٹھے ظالم و جابر منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے جب تک دم میں د م ہے مولا علی سرکار اور اہل بیت کا ذکر جھوم جھوم کر کرتے رہیں گے آج عرش فرش پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں ۔ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ اور سید ذوالقرنین علی حیدر نے کہا کہ محرم الحرام آتے ہی ہماری آنکھیں آنسوئو ں سے تر ہو جاتی ہیں اور مولا علی سرکار کی ولادت پر ہم خوشی سے باغ باٖغ ہو جاتے ہیں ۔ آخر میں پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کیک کاٹا اور ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...